مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 1.9فیصد اضافے کیساتھ 9.2 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں شہروں میں چکن 17.91فیصد،سبزیاں 15.26، آلو 12.17فیصد،گندم7.25فیصد،خوردنی گھی 2.72فیصد اور گوشت 1.72 فیصد مہنگاہوا۔

ایک ماہ کے دوران دیہات میں سبزیاں 25.09فیصدچکن 13.72 فیصد ، آلو 9.08 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس دوران شہروں میں پیاز 12.70فیصد، چینی 7.72فیصد اور دال مونگ 6.14 فیصد اور انڈے 5.94فیصد سستے ہوئے۔

 دوسری جانب ایک سال میں شہروں میں خوردنی گھی 43.03فیصد،کوکنگ آئل 40.02 ،چکن 34.69 فیصد دال مسور17.62فیصد،گوشت 17.11 فیصد اورپھل 15.84 فیصد مہنگے ہوئے۔ دیہات میں سالانہ بنیادوں پرکوکنگ آئل 46.56فیصد خوردنی گھی 43.37فیصد چکن 37.93فیصد،گوشت 16.33فیصددال مسور 16.30فیصد مہنگی ہوئی۔

سالانہ بنیادوں پرشہری علاقوں میں ٹماٹر 48.52فیصد دال مونگ 29.12 فیصد اورپیاز 28.35فیصد سستا ہوئے جبکہ دیہی علاقوں میں ٹما ٹر کی قیمت میں 54.61 فیصد،پیاز 28.79فیصد، دال مونگ 27.04 فیصد اور آلو کی قیمت میں 18.15 فیصد کمی آئی ۔

Comments are closed.