آزادکشمیرسدھنوتی میں ٹریفک کا المناک حادثہ،23 افراد جان کی بازی ہارگئے

 بلوچ:ضلع سدھنوتی میں بلوچ کے مقام پر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 7 ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عورتیں اور بچوں کیساتھ ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ بلوچ آزادکشمیر سے راولپنڈی جارہی تھی کہ مینجاڑی قریب گہری کھائی میں گرگئی،مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا گیا، حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹرزہسپتال بلوچ منتقل کر دیا گیا۔

 حکومت آزادکشمیر نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 3لاکھ  روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو بھی ہر ممکن علاج معالجہ فراہم کیاجائے گا۔ المناک حادثے کے باعث ضلع سدھنوتی میں جمعرات کومکمل سوگ کا بھی اعلان کیا گیاہے ۔

Comments are closed.