شردھا کپور نے ننھی مداح کی خواہش پوری کردی

ممبئی: مشہور بھارتی اداکارہ شردھا کپور اپنی بیمار ننھی مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے عبایا پہن کر اس سے ملنے اسپتال جا پہنچیں۔

ٹی بی کے مرض میں مبتلا 13 سالہ سومیا نے بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ شردھا کپور اپنی بیمار مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان سے  ملنے اسپتال جاپہنچیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ شردھا کپور عبایا اور حجاب پہن کر اسپتال گئی تھیں تاکہ ان کی آمد سے اسپتال میں افراتفری کی صورتحال نہ پیدا ہوجائے اور دیگر مریض پریشان نہ ہوجائیں۔

مداح سے ملنے کے بعد شردھا نے سومیا کے ساتھ اپنی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں سومیا سے مل کر بہت خوش ہوں، سومیا پری کی طرح بہت پیاری بچی ہے جب کہ انہوں نے اپنی ننھی مداح کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اور ہر طرح کی مدد کی پیشکش بھی کی۔

Comments are closed.