اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکچ اعلان کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورزپرمزید مہنگائی ہوگئی ۔ کوکنگ آئل 65 روپے فی لٹر تک جبکہ گھی 38 روپے فی کلو مہنگا کر دیاگیا،یوٹیلیٹی اسٹورزکی جانب سے نئی قیمتو ں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے بعد گھی کا 354 روپے والا کلو پیک 392 روپے کا جبکہ کوکنگ آئل لٹر پیک 335 سے بڑھ کر 400 روپے کاہو گیاہے ۔ 5 کلو گھی کا ڈبہ 187 روپے اضافے کیساتھ 1795 سے بڑھ کر1982 روپے میں دستیاب ہوگا۔ نئی قیمتوں کااطلاق فوری طور پر ہوگا ۔
واضح رہے کہ 15 اکتوبر کوہی یوٹیلیٹی اسٹورزپرملنے والےڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے جبکہ 10 لیٹر کین کی قیمت میں 1090 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کا کین 2500 روپے سے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا تھا۔
Comments are closed.