اسلام آباد: صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ نوجوان طلبا و طالبات مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔
ویمن یونیورسٹی باغ آزاد کشمیر کی طالبات کے ایک وفد صدر ریاست سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ دنیا گلوبل ویلج میں تبدیل ہو چکی ہے اور لوگ ڈیجیٹل انقلاب کی وجہ سے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
سردار مسعود خان نے طالبات کو جدید تربیت اور تکنیکی تعلیم کی فراہمی پر جامعہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ چین، جاپان اور دیگر ممالک کے تکنیکی تعلیم کے معیارات کو اپنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کریں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خودارادیت کے مطالبے کی حمایت کریں اور بھارت کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔
Comments are closed.