پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد: یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لٹر ، ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں دوروپے فی لٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری منظوری کی صورت میں پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 47 پیسے فی لٹر ہوگی ۔۔مٹی کا تیل 80روپے 98 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 76 روپے 28 پیسے فی لٹر میں ملے گا۔۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 102 روپے 68 پیسے فی لٹر ہوگی۔

Comments are closed.