پاک جنوبی افریقا ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو ہوگا

کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز کی سیریز کاپہلا ٹی ٹونٹی کل کیپ ٹاؤن میں کھیلاجائے گا۔قومی ٹیم چھوٹے فارمیٹ میں گزشتہ 11 سیریز سے ناقابل شکست ہے۔

ون ڈے سیریز کا ہنگامہ ختم، شاہین اور پروٹیز اب چھوٹے فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گے۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن میں رات 9بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم گزشتہ گیارہ ٹی ٹونٹی سیریز سے ناقابل شکست ہے۔ شعیب ملک ٹی ٹونٹی سیریز میں  ون ڈے کی غلطیاں نہ دہرانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اوپنر۔۔فخرزمان قومی ٹیم کی امیدوں کا محور بنے ہوئے ہیں۔

کپتان فاف ڈو پلیسی اور  وینڈر داسن  کی بلے بازی پاکستانی بولرز کے لئے چیلنج ہوگی۔ پروٹیز نے پاکستان کے خلاف ۔۔پانچ میچز کی ون ڈے سیریز تین دو سے اپنے نام کی تھی۔

Comments are closed.