قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس،عسکری قیادت کی بریفنگ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلا س  مین چیئرمین سینیٹ ،،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سینیٹر یوسف رضا گیلانی ، وفاقی وزراء سمیت سیاسی قیادت  نے  شرکت کی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی افغانستان ،مقبوضہ کشمیر اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی ۔

عسکری حکام نے افغانستان میں بدلتی صورتحال اور تنازعہ کشمیر پر شرکاء کو بتایا گیاکہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ موجودہ حالات انسانی و معاشی بحران کو جنم نہ دیں جس سے افعان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو۔ توقع ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں پرخلوص ،مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا، پاکستان افعان عوام کی حمایت اور تائید جاری رکھے گا۔پاکستان اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان میں استحکام خطہ کے امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ موجودہ حالات انسانی و معاشی بحران کو جنم نہ دیں جس سے افعان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو۔ توقع ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

 اجلاس میں پاکستان افغانستان سرحد پر بارڈر کنٹرول نظام سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔سیاسی و پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے اجلاس نہ صرف اہم امور پر قومی اتفاق رائے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ہم آہنگی کا بھی باعث ہیں۔

 اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، چاروں صوبوں کے اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلی ٰ نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔اجلاس میں چیف آْف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سمیت دیگر اعلی عسکری حکام بھی موجود تھے۔

Comments are closed.