لانگ مارچ ہو، شارٹ یا کوئیک حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری

حکمران جماعت نے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کو سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ قرار دیا ہے،  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ہو، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد  چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سیاسی لاوارثوں کا ٹولہ ہے، جس کا کام صرف عوام کو دھوکا دینا ہے، پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں، لانگ مارچ ہو، شارٹ مارچ یا کوئیک مارچ، ہمیں ان مارچوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

حکومتی ترجمان نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈا ہے، تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں تو یہ سیاسی نظام کی بہت بڑی کامیابی ہو گی اگر ایسا انتخابی نظام ترتیب دیا جائے جس کے تحت تمام قیادت انتخابی نتائج پر اعتماد کرے۔

Comments are closed.