اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود 10.25 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک طارق باوجوہ نے اسلام آباد میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور شرح سود 10.25 فیصد مقرر کی گئی ہے، نئی شرح سود کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح بڑھ رہی ہے اورکرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہورہا ہے، پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پہلی ششماہی میں مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کی نسبت بڑھا جب کہ پہلے6 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے حکومتی قرضوں میں اضافہ ہوا، نجی شعبے کیلئے قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
طارق باجوہ نے کہا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے، جولائی تا نومبر بڑے صنعتی یونٹس میں 0.9 فی صد اضافہ ہوا، ملک میں کور انفلیشن 8.4 فی صد ہے۔
Comments are closed.