الیکٹرونک ووٹنگ مشین، اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سمیت متعدد بلز منظور

حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن سے متعلق بلز سمیت 33 بلز منظور کرانے میں کامیاب رہی جبکہ اپوزیشن نے اس دوران خوب شور مچایا اور واک آؤٹ بھی کیا۔پارلیمنٹ نے انتخابی ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل ’انتخابات ترمیم دوئم بل 2021ء‘ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئیں ترامیم مسترد کردی گئیں۔

اپوزیشن نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور ہونے پر  واک آؤٹ کیا تاہم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس بل کی منظوری کے بعد عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) کے استعمال اور  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل سکے گا۔مذکورہ بل کی شق نمبر 2 پر اپوزیشن رکن محسن داوڑ کی جانب سے ترمیم پیش کی گئی لیکن بابر اعوان نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل کافی عرصہ سے چلا  آرہا ہے، بل 90 دن سینیٹ میں زیر غور رہا، یہ اس میں تاخیر چاہتے ہیں، یہ ترمیم غیر ضروری ہے۔ اس پر ایوان سے رائے لی گئی اور کثرت رائے سے ترمیم مسترد کردی گئی

انتخابی اصلاحات کی تحریک کے حق میں 221 جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ آئے۔ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے اعتراض اٹھایا جس پر اسپیکر نے دوبارہ گنتی کرنے کی ہدایت کی۔تاہم گنتی کے دوران ایوان میں شدید بےنظمی پیدا ہوگئی اور اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے آگئے اور حکومت و وزیر اعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ایوان میں گرما گرمی کے باعث سارجنٹ ایٹ آرمز نے وزیر اعظم کو اپنے حصار میں لے لیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دیگر مندرجہ ذیل بلز بھی منظور کیے گئے۔

بھارتی جاسوسی کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف نظرثانی و غور مکرر بل2021

اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2021

مسلم عائلی قوانین میں ترمیم کے 2 بلز

نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ بل

اسلام آباد میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن، انضباط کا بل

انسداد ریپ (انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) بل2021

حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنیکل اینڈ منیجمنٹ سائنس بل 2021

اسلام آباد میں تجدید کرایہ داری ترمیمی بل 2021

فوجداری قانون ترمیمی بل 2021

کارپوریٹ کمپنیز ترمیمی بل 2021

مالیاتی اداروں کی محفوظ ٹرانزیکشن ترمیمی بل 2021

فیڈرل پبلک سروس کمیشن قواعد کی تجدیدی بل 2021

یونیورسٹی آف اسلام آباد بل 2021

زرعی، کمرشل اور صنعتی مقاصد کے لیے لون سے متعلق ترمیمی بل 2021

کمپنیز ترمیمی بل 2021

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ترمیمی بل 2021

Activity - Insert animated GIF to HTML

اکادمی ادبیات پاکستان ترمیمی بل 2021

پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2021

گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل 2021

نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021

کووڈ-19 بل 20121

الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بل 2021

اسلام آباد وفاقی حدود میں جسمانی سزا سے متعلق بل 2021

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 33 بل منظور کیے گئے، جن میں 2 بل اپوزیشن کی جانب سے پیش کیے گئے۔

اپوزیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید جاوید حسنین نے الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بل 2021 وار مہناز اکبر عزیز کی جانب سے اسلام آباد وفاقی حدود میں جسمانی سزا کا بل پیش کیا گیا۔

Comments are closed.