سری نگر: ضلع پلواما میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے دو نوجوان شہید کردیے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے ماہِ جنوری میں 18 نوجوان شہید کئے ،کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلواما کےعلاقےراج پورہ کا محاصرہ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، ظالمانہ کاروائی کے خلاف لوگ سڑکوں پر آگئے۔۔۔قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔پلواما اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی۔
کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مقبوضہ وادی میں بھارت نے 18 نوجوان شہید کیے۔ایک سو چھبیس افراد کو زخمی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جب کہ 93 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دو خواتین بیوہ اور دو بچے یتیم کر دیے گئے۔
Comments are closed.