ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کومفت حج کروائیں، وزیرمذہبی امور

پشاور: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کو مفت میں حج کروائیں۔خواہش تھی کہ حج پر سبسڈی دی جائے۔

پشاورکی شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگومیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو مفت حج کروائیں،مدینہ کی ریاست کا مطلب لوگوں کو خوشیاں دینا اور فلاحی ریاست بننا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کی خواہش تھی کہ حج پر سبسڈی دی جائے۔مگر وزیراعظم اور کابینہ نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا،کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ حج صاحب استطاعت لوگوں کا حق ہے اس لیے سبسڈی صحت ،تعلیم اور دیگر فلاحی کاموں پر لگانا چاہئے ہیں ۔ حج کی سبسڈی سے غریب اور امرا طبقہ دونوں مسفید ہورہے تھے۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہر سال حج تاریخ کا مہنگا ترین حج ہوتا ہے اور صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرتے ہیں۔جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کےلیے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی قبائلی اضلاع میں کابینہ کے اجلاس کرے گی۔ وفاقی وزیر نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کی نوید بھی سنائی۔

Comments are closed.