اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس ہوئی۔ صدر آزادکشمیر مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد 1832 سے جاری ہے جب ڈوگرہ فوج نے بغاوت پر کئی افراد کی زندہ کھالیں کھینچ لیں۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں،کشمیریوں کے ساتھ زمین کا نہیں، روح کا رشتہ ہے،مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں مسئلہ کشمیر 1947 کا ہے۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ کشمیر کی جدو جہد دو سو سال پرانی ہے ، 1832 میں جب ہمارے لوگوں نے قربانیاں دیں ان کے سر کاٹے گئے ،لوگوں کی کھالیں درخت پر لٹکائی گئیں، ڈوگرہ فوج کا واقعی بھی سامنے ہے جب بائیس لوگ شہید ہو گئے اور اذان مکمل کی گئی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ بھارت لاکھ کوشش کرلے، مقبوضہ وادی میں جاری بربریت دنیا سے چھپ نہیں سکتی۔عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی بھی کہنے پرمجبور ہو گئے کہ کشمیر یوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ کشمیر کے اندر نسل در نسل آزادی کیلئے جدوجہد جاری ہے۔ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے۔ہمارا کشمیریوں کے ساتھ لہو بہتا ہے۔ہمارا مسلہ کشمیر کے ساتھ جگہ کا نہیں ہے جیسے بھارت کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان سے روحانی تعلق ہے جیسے ہم چھوڑ نہیں سکتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ۔مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کی ضمانت ہے۔
Comments are closed.