ورلڈ ایڈز ڈے” کے موقع پر چینی صدر کی اہلیہ کی طرف سے پیغام

بیجنگ : چونتیسویں”ورلڈ ایڈز ڈے کی تھیم تقریب اور چین کے لین فین ریڈ ربن اسکول کی 10ویں سالگرہ منانے کی سرگرمی منعقد ہوئی۔

عالمی ادارہ صحت کے تپ دق اور ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول کے پروگراموں کی خیر سگالی سفیر، صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ محترمہ پھنگ لی یوان نے تھیم تقریب میں لین فین ریڈ ربن اسکول کے طلبہ کے نام پیغام بھیجا۔ اس پیغام میں سکول کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ گزشتہ دس سال میں گزرے پیار بھر لمحوں کی یادوں کو تازہ کیا گیا اور طلبہ کی اپنے اردگرد کی مثالوں سے سیکھنے، محبت کی ترسیل کو جاری رکھنے اور محبت پھیلانے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس تھیم تقریب میں لین فین ریڈ ربن اسکول کو ایک مثال کے طور پر دیکھا گیا، جس سے چین میں ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول کے کام میں ہونے والی مثبت پیشرفت کو ظاہر کیا جاسکتاہے۔ اور یہ ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ بچوں کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور حکومت کی توجہ اور محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب میں پورے معاشرے سے اپیل کی گئی کہ وہ ایڈز کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو یکجا کریں اور ایک صحت مند چین کی تعمیر کو تیز کرنے میں مشترکہ طور پر کردار ادا کریں۔

Comments are closed.