50سال سے زائد عمرکےافراد کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

این سی او سی نے پچاس سال سے زائد عمرکےافراد ،ہیلتھ کئیر ورکرزاور کم قوت مدافعت والوں کو بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔بوسٹرڈوز دوسری ویکسین کے چھ ماہ بعد لگائی جاسکے گی۔ ویکسین سے انکار کرنے والے شخص کو موقع پر ویکسین لگانے کا حکم بھی دے دیاگیا

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وباء کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے ہدایت کی کہ ویکسی نیشن کے حوالے سے صوبوں کو زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیاجائے۔ اجلاس این سی او سی مطابق اب تک ویکسین کی دوسری ڈوز نہ لگوانے والے افراد کے لیے 40 کال سینٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ ہیلتھ کئیر ورکرزاور کم قوت مدافعت والے افراد کو بھی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی ، بوسٹر دوسری ویکسین کے چھ ماہ بعد لگائی جاسکے گی۔

این سی او سی کو بتایا گیاکہ امیکرون ویرئینٹ کے پھیلاو کے حوالے سے بھی ملک میں نظر رکھی جا رہی ہے لیکن اس سے بچنے کا حل ویکسین اور ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد ہے ۔

Comments are closed.