آزادکشمیر:جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کنول مطلوب کا قاتل گرفتار

 میرپور:میرپور پولیس نے 24 روز بعد ڈڈیال سے لاپتا ہونے والی بچی کنول مطلوب کے درندہ صفت قاتل کو گرفتارکرکے بچی کی نعش برآمد کرلی ۔

پولیس کے مطابق 8 نومبر کو گھر سے بازار جاتے ہوئے 13 سالہ کنول مطلوب کے غائب ہونے کی اطلاع پر ڈڈیال پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے معین سکنہ جڑانوالہ جو عرصہ چار ، پانچ سال سے کٹھار ڈدیال میں ٹینٹ سروس پر ملازم تھا اورواقعہ کے بعد غائب تھا، کی تلاش شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے ٹریس کرتے ہوئے لاہورسے گرفتارکیا۔

 

تفتیش پرملزم نے انکشاف کیا کہ واقعہ کے روز کنول کو قریبی جنگل میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش جھاڑیوں میں چھپا دی۔ ملزم کے انکشاف اور اسکی نشاندہی پر گمشدہ بچی کی نعش جنگل سے برآمد کرلی گئی ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ معصوم بچی کے قاتل کو ہر صورت قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

Comments are closed.