فہد مصطفیٰ کی ویڈیو پر نیہا ککڑ کا ڈب سمیش سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ بھی اداکار فہد مصطفیٰ کی صلاحیتوں سے متاثر ہیں سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

بالی ووڈ کی صف اول کی گلوکارہ نیہا ککڑ اپنی نٹ کھٹ شرارتوں کی وجہ سے بھی میڈیا کی توجہ کامرکز بنی رہتی ہیں۔ نیہا ککڑ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیہا ککڑ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے‘‘شرما گئی۔۔۔ زفرا یعنی نیہا ککڑ’’۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ سے زائد بار دیکھااورہزاروں بار لائیک کیا جاچکا ہے۔

Comments are closed.