اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کی تقرری پر کام شروع کر دیا۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر وزارت قانون نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے سمری کے ڈرافٹ پر کام کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت قانون کو سمری تیارکرکے ایوان صدر بیجنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ صدرمملکت کو چئیرمین نیب کی تقرری سے متعلق سمری پیر کے روز بھجوائی جائے گی ۔
نیب آرڈیننس 1999 کے مطابق صدر مملکت قومی اسمبلی میں لیڈرز آف دی ہاوس اور اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کر کے نئے چئیرمین کی تقرری کریں گے۔اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔
Comments are closed.