سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے سابق وزیراعظم کو فوری طور جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی سروسز اسپتال منتقلی کے احکامات جاری کیے ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق نوازشریف کے ٹیسٹ سروسزاسپتال میں ہوں گے۔سینئرپروفیسرز کی رپورٹ پر نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے جب تک نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔ سابق وزیراعظم کیلئے سروسز اسپتال میں کمرہ بھی تیار کرلیا گیا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم ہونےکے باوجود نوازشریف کو بہترین سہولیات دینگے، ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کا سروسز اسپتال میں دل کا علاج ممکن نہیں ہو گا، صرف شوگر بلڈ پریشر اور دیگر امراض کا علاج ہو گا،دل کے علاج کیلئے پی آئی سی سے مشینیں منگوانی پڑیں گی۔

Comments are closed.