خصوصی افراد کا عالمی دن،فاؤنڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی میں بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد

 راولپنڈی: خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر فاؤنڈیشن یونیورسٹی راولپنڈی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں معروف پروفیسر ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر کارن، ڈاکٹر گراہم تھورنیکرافٹ، ڈاکٹر انعام الحق مدعت رانا، پروفیسر جہانزیب اور ڈاکٹر زینب زادے نے شرک کی ۔ کانفرنس میں پاکستان انسٹٹیوٹ آف لیونگ اینڈ لرننگ اور راولپنڈی ویمن یو نیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ بھی شامل تھے ۔

 مشی گن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر ذیشان نے بچوں کی تربیت اور اُن کو در پیش مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔ راولپنڈی ویمن یو نیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کے انعقاد سے جدید رحجانات کو جاننے کو موقع میسر آیا۔ عالیم ریکارڈ ہولڈر پیرا اولپمئین حسیب عباسی نے خود کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔

شرکاء نے کانفرنس کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور کامیاب کانفرنس کے انعقاد پرسربراہ شعبہ سائیکالوجی بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر تنویر کی کوششوں کو سراہا۔ کانفرنس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے اپنا تحقیقی کام بھی پیش کیا۔ کانفرنس کے انعقاد شرکاء اور طلباء شیلڈ ز اور اسناد بھی تقیم کی گئیں۔

Comments are closed.