برسبن میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
برسبن میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور پہلی اننگز میں انگلینڈ کو 147 رنز آوٹ کر دیا۔ کپتان پیٹ کمنز نے 38 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 425 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے 152 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر 94 رنز پر آوٹ ہو گئے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 297 رنز ہی بناسکی۔ کپتان جو روٹ 89 اور ڈیوڈ مالان نے 82 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 19 رنز کا ہدف ملا جو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
A further update to the ICC World Test Championship table #Cricket pic.twitter.com/X1lWByyXcc
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) December 11, 2021
دوسری جانب آئی سی سی نےٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین ریکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق سری لنکا 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
Comments are closed.