تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوں گی

اسلام آباد:بین الصوبائی سیکریٹری تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری تعلیم سے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے سفارشات لی گئیں ۔حتمی اتفاق رائے کے لیے فیصلہ کل این سی اوسی اجلاس میں ہوگا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تمام سیکرٹریز نے اس تجویز سے اتفاق کیا۔ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن متعلقہ صوبائی حکومتیں خود جاری کریں گی۔

ترجمان کے مطابق تمام صوبوں اور ٹیکسٹ بک بورڈز کو کیبنٹ کا اپرووڈ پولیٹیکل میپ کتابوں میں پبلش کرنے کی ہدایات دی گئی، اس سے پہلے مختلف صوبوں میں مختلف میپ شائع کیے جا رہے تھے۔

Comments are closed.