حکومت کاجسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین پرہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کیخلاف ہتک عزت کا کرمنل کیس فائل کر رہے ہیں۔ ان ٹی وی چینلزکو نوٹسز جاری کر رہے ہیں جنھوں نے بغیر تصدیق کے بیان چلایا،آزادی رائے کے ساتھ ذمہ داری کا حق بھی آتا ہے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم کی ذات کو جس طرح نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ چیف ایگزیکٹو کےلئے میڈیا رولزنہیں توعام آدمی کے لئے کیا ہوں گے۔ ملک کے اعلی ترین سول افسران، فوج کے جرنل، عدلیہ اوراداروں کیخلاف سوچی سمجھی مہم چلائی جاتی ہے۔

وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ ایسا لگتا ہے کہ میڈیا کی آزادی کوایک خاص مہم کے لئے استعمال کا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے گھرکے اخراجات کے حوالے سے باتیں کی گئیں۔ ایک نیا مسخرہ آیا ہے وجیہہ الدین اس نے بیان دیا جسے بغیرتصدیق چلایا گیا۔ دیگرملکوں میں قوانین ہیں اورجرمانے بھی ہوتے ہیں، اگرقوانین نہں لائیں گے تو فیک نیوز کی بنیاد پرپاکستان کا نظام کمزورسے کمزورترہوگا۔

Comments are closed.