سوچ الطاف حسین والی ہے توعامرخان،خالد مقبول،خواجہ اظہارسب الطاف ہیں،سعید غنی

اسلام آباد:وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ سیاست کر رہے ہیں،بلدیاتی بل پر گورنر سندھ نے انٹرویوز دیئے اور اپوزیشن کے ساتھ میٹنگ کی،اب گورنر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ بل پراعتراض کریں، ایم کیوایم صوبے میں لسانی فسادات کرانا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ گورنر سندھ سیاست کر رہے ہیں،بلدیاتی بل پر گورنر سندھ نے انٹرویوز دیئے اور اپوزیشن کے ساتھ میٹنگ کی،اب گورنر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ بل پر اعتراض کریں، گورنر نے دس روز میں بل پر دستخط نہ کیے تو اس بل کو منظور تصور کیا جائیگا۔

  کراچی میں لگنے والے بینرزالطاف حسین کی سوچ کے عکاس ہیں، سعید غنی

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم صوبے میں لسانی فسادات کرانا چاہتی ہے، کراچی میں لگنے والے بینرز ایم کیو ایم بانی الطاف حسین کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، الطاف حسین سے بحیثیت شخص کسی کو ا ختلاف نہیں تھا، اختلاف اس کی دہشتگردانہ اور لسانیت پر مبنی سوچ سے تھا، اگر وہی سوچ اب بھی موجود ہے تو عامر خان ہو ، خالد مقبول صدیقی یا خواجہ اظہار، ہمارے لیے سب الطاف حسین ہیں ، 22 اگست کی تقریر کے دوران پہلے عامر خان نے کہاکہ ،بھائی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کا دل نہیں کرتا اس کے بعد پھر پاکستان کے خلاف نعرے لگے۔

 سیعد غنی نے کہاکہ ترمیمی بلدیاتی بل پر ایم کیو ایم کو اعتراض یہ ہے کہ جو مردے قبر سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ جاتے تھے وہ اب نہیں آ سکتے ، وہ جو پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپلز چھین لیے جاتے تھے وہ اب نہیں ہوگا، جو پورے کے پورے پولنگ اسٹیشنز ہائی جیک کرلیے جاتے تھے ،وہ اب نہیں ہوگا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ امریکامیں مہنگائی ہےتولوگوں کی قوت خریدبھی زیادہ ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی جیبوں پرڈاکاڈالاگیاملک بھرمیں کسانوں کویوریاکھادنہیں مل رہی۔ بجلی ، چینی اور کھاد مہنگی کرکے اے ٹی ایمز کو نوازا جا رہا ہے، وفا قی وزیر فخر امام ایوان میں آکر بتائیں کہ 67 لاکھ ٹن گندم کہاں گئی ۔ اپنوں کو نوازنے کے لیے پہلے گندن اور چینی برآمدکی جاتی ہے اور پھر مہنگے داموں خریدی جاتی ہے ۔تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے پہلے ہی بحیثیت سیاسی جماعت کرپشن کا آغاز کر دیاتھا۔ اس حکومت کے جانے کے بعد ا ن کی کرپشن کی داستانیں سامنے آئیں گی تو دنیا کانوں کو ہاتھ لگائے گی ۔ جسٹس ریٹائرڈ وجہہ الدین ایک معتبر نام ہیں، ان کے انکشافات آنکھیں کھلونے کے لیے کافی ہیں۔

سعید غنی نے کہاکہ کراچی سے بزنس چلا گیا، انڈسٹری بند ہو گئی لیکن وفاقی حکومت کیخلاف بولتے ہوئے ایم کیوایم کے منہ میں چھالے پڑجاتے ہیں۔2020 میں کہا گیا گیس کا بحران سندھ حکومت کی وجہ سے ہے کیونکہ سندھ حکومت گیس لائن نہیں ڈالنے دے رہی ، ایک ماہ بعد کہا کہ گیس لائن ڈال دی گئی ہے۔ اگر ایساتھا تو 2021 میں گیس کا بحران کیوں ہے۔

Comments are closed.