اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے وفاقی نظامت تعلیمات کا تین سال سے مستقل سربراہ تعینات نہیں کیا جا سکا۔ وزارت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سےلگایا جاسکتا ہے کہ مستقل ڈی جی کی تعیناتی کی سمری تاحال وزیراعظم کو نہیں بھجوائی گئی۔
وزارت تعلیم و تربیت نے وفاقی دارالحکومت کے 423 سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی ادارے میں مستقل سربراہ کا عہدہ میوزیکل چیئر بنا دیا ہے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے مستقل سربراہ کی تعینات کے حوالے سے گزشتہ تین سال سے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔
ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر اس عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، اس مرتبہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز کے پرنسپل ڈاکٹر علی احمد کھرل کو ایڈیشنل ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.