اسلام آباد: گیس کے بھاری بلوں پرصارفین کی فریاد بالاخر سنی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے صارفین پر سوئی نادرن کے خفیہ وار کا نوٹس لے لیا ۔۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہےعوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیرمناسب ہے۔
دستاویز کے مطابق سوئی نادرن نے گھریلو صارفین پر ہائی پریشرفیکٹر لگا دیا،جس سے گیس کی کھپت کاسلیب بڑھ گیا اور سیکڑوں روپے کا بل ہزاروں تک جا پہنچا۔ ذرائع کےمطابق کمپنی نے اپنے لاسز کم کرنے کیلئے غیرقانونی طور پر زاٸد گیس پریشر کی اووربلنگ کی ، اس کیلئے وزیراعظم کابینہ اور اوگرا کی منظوری بھی نہیں لی گئی ۔
ادھر اوگرا نے سوئی نادرن سے صارفین سے اضافی گیس چارجز لینے پر رپورٹ طلب کر لی، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جولاٸی تا دسمبر 2018 کا گیس پریشر کا ڈیٹا اتھارٹی کو فراہم کیا جائے، صارفین کو اووربلنگ اسی عرصے کیلئے کی گئی ہے۔
Comments are closed.