اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ تھانہ شالیمار میں کرکٹر یاسر شاہ اوران قریبی دوست کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج ہوا ہے جس میں عصمت دری اور دیگر دفعات شامل کئی گئی ہیں۔
ایف آئی آر متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں کرکٹر یاسرشاہ پر بھی سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ یکم جون 2021 کو یاسر شاہ کی دعوت پر بھانجی فرح کے ساتھ لاہور گئی۔ یاسرشاہ کے دوست فرحان نے موبائل نمبرلے کر دوستی بڑھائی، یاسر شاہ سے بھی واٹس ایپ پر بات کرتا رہا۔
14 اگست کو میری بھانجی ٹیوشن سے واپس آرہی تھی فرحان نے اسے راستے سے ٹیکسی میں بٹھایا ۔ فرحان اسے صغری ٹاور کے فلیٹ نمبر 409 میں لےگیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور ویڈیوبنائی۔ فرحان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردے گا۔فرحان نے یاسر شاہ سے بھی دھمکی دلوائی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ وہ بڑے کھلای ہیں کسی بھی مقدمہ میں پھنسادے گا۔ فرح کے مطابق فرحان نے اسے بلیک میل کر کے بیرسٹا کیفے ای الیون لیجا کر دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یاسر شاہ سے واٹس ایپ پر بات کی تو اس نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہے، آپ فرحان سے فرح کی شادی کروا دیں ۔ یاسر شاہ نے فوج اور پولیس افسران سے تعلق اور کسی بھی مقدمہ پھنسانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.