ویمن ٹی 20سیریز: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 12 رنز سے شکست

کراچی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ویمن ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 رنز سے جیت کر کلین سویپ سے خود کو بچا لیا ہے۔

شہر قائد کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر138 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرہ ڈوٹن نے 29 گیندوں پر3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگ کھیلی۔ چیڈن نے 29 رنز جوڑے، کپتان مرییسا نے 14 رنز بنائے،شمین کیمل 9 رنز بنا سکیں، پاکستان کی طرف سے انعم امین نے 3 اور ثنا میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پہلی وکٹ 13 رنز پر ہی گرگئی جب جوریہ خان 8 گیندوں پر10 رنز بنا کر کر  شاکیرہ کی گیند پرکیچ آوٹ ہوگئیں، پاکستان کو دوسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا پڑا جب کپتان بسمعہ معروف 16 گیندوں پر19 رنز بنانے کے بعد فلیچر کی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔ 70 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی عمایمہ سہیل کے اسٹمڈ ہونے پر گری، 24 گیندوں پر 28 رنز بنانے والی عمایمہ کی وکٹ کرشما رام ہیرک کے حصہ میں آئی۔

Comments are closed.