پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو دو مرحلوں میں تقسیم کردیا

 اسلام آباد: پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کو دو مرحلوں میں تقسیم کردیا جس کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع راولپنڈی ،جہلم میانوالی، اٹک، جہلم، مظفر گڑھ، چکوال اوربھکر میں 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ راجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ میں بھی 3 سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

Comments are closed.