اسلام آباد: پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے خواجہ خورشید انور کی دھن’ونجلی والڑیا‘ کو نئے انداز میں گا کر ملکہ ترنم نور جہان کو شاندار ٹربیوٹ پیش کیا ہے۔
پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے ماضی کی دل کو چھو لینے والی موسیقی کی یادیں تازہ کردیں۔ سائرہ پیٹر نے پاکستانی فلمی موسیقی کو زندہ کرنے کا عزم کیا ہے۔
اس سلسلے میں انہوں نے پہلے روبن گھوش کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اوراب خواجہ خورشید انور کے سپرہٹ گیت ونجلی والڑیا، اپنی آواز میں گا کر 70 کے فلمی دور کی حسین یادوں کو تازہ کردیا۔ یہ نغمہ مشہور فلم ہیررانجھا میں ماضی کی سپر اسٹار فردوس اور اعجاز پر فلمایا گیا تھا ۔
سائرہ پیٹر نے لندن سے نجی ٹی وی چینل سے بات گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستانی فلمی موسیقی سے بہت زیادہ لگاو ہے ۔اسی لیے اپنے عظیم موسیقار وں کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں، جلد پاکستان آکر نئے سال کا نیا البم ریلیز کروں گی۔
Comments are closed.