آزاد کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے۔5 جنوری 2022 تک نئی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر حلقہ بندی کمیٹی کا چیئرمین ہوگا جبکہ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر اپنی متعلقہ تحصیل کا حلقہ بندی آفیسر ہوگا۔اسسٹنٹ الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہرضلع میں حلقہ بندی کمیٹی کا ممبر ہوگا، ہریونین کونسل کو دس سے پندرہ ہزار ووٹ پر مشتمل ہوگی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مقررہ مدت کےاندر حلقہ بندیاں مکمل کر کے رپورٹ  کی جائے گی۔ ووٹ کا اندراج مستقل پتہ کی بنیاد پر ہی ہوگاجبکہ ووٹرز20 فروری تک ووٹ کا اندراج کروا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن بلدیاتی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت الیکشن کروائے گا ، قانون سازی کے لئے مسودہ حکومت کو ارسال کر دیا گیاہے۔پہلے مرحلہ پر حکومت سے98 کروڑ روپے فنڈز طلب کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.