ای وی ایم اور آئی ووٹنگ، تینوں کمیٹیوں کی عبوری رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تینوں کمیٹیوں نے عبوری رپورٹ پیش کر دی ۔شفارشات کوحتمی شکل دینے کیلئے کمیٹیوں کو 10 دن کی مہلت دے دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے تینوں کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ دس دن بعد مفصل رپورٹ اور سفارشات پیش کی جائیں۔کمیٹیوں کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ عام ا نتخابات میں آئی ووٹنگ اور ای وی ایم کے استعمال کا فیصلہ کیاجائےگا۔

 اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں مئیر کے بلدیاتی انتخابات کےلئے وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں طلب کی تھیں جس کی فراہمی کے لیے وزارت نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ واضح رہے حکومت عام انتخابات میں ای وی ایم مشینز کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق بل پارلیمنٹ سے پاس کرواچکی ہے۔

Comments are closed.