ہربھجن سنگھ کا کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ممبئی : بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

41 سالہ بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹویٹ میں کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ آج وہ اس کھیل کو الوداع کہہ رہے ہیں جس نے انہیں زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔وہ ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جس نے 23 سالہ سفر کو یادگار اور خوبصورت بنایا۔

آف سپنر نے 2001میں بارڈر،گواسکر سیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے محض 3 میچز میں تاریخی32 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی باؤلر بھی ہیں۔

Comments are closed.