اسلام آباد: سال2021 میں ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 18روپے 71پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی۔ ایک سال میں 9 مرتبہ بجلی مہنگی کرکے صارفین پر 650 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 12 روپے11 پیسے فی یونٹ جبکہ بنیادی ٹیرف اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی۔جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کو جوازبنا کر بجلی89 پیسے ،فروری میں 64 پیسے، جولائی،میں1 روپے 37 پیسے اوراگست میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ،ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی 2 روپے 52 پیسے اوراکتوبر میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔
فروری میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ بڑھایا گیا جبکہ اکتوبر میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کو بنیا دبنا کر بجلی کی قیمت میں 1 روپے 72پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیاگیا۔اکتوبر 2021 میں فی یونٹ 1 روپے 25 پیسے سرچارج عائد کر دیاگیا اور نومبر میں بجلی کی بنیادی قیمت میں ہی 1روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیاگیا۔
Comments are closed.