ممبئی : بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سلمان خان کی رکشہ چلانے کی ویڈیو ان کے پنویل کے فارم ہاؤس کے باہر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سپر اسٹار سلمان خان کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
https://www.instagram.com/reel/CYDnmFXINF_/?utm_medium=copy_link
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان کے رکشہ چلانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان خود رکشہ ڈرائیو کر رہے ہیں اور انہیں دیکھ کر لوگ بھی جمع ہونا شروع ہوگئے۔
واضح رہے کہ سلمان خان 56سال کے ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی 56ویں سالگرہ بڑے زور و شور کے ساتھ پنویل فارم ہاؤس میں منائی، جس میں انہوں نے اپنی فیملی اور دوستوں کے علاوہ سیلیبریٹریز کو بھی شریک ہونے کی دعوت دی تھی۔ یاد رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد انہیں فوراً ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، خوش قسمتی سے سلمان خان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا۔ سلمان خان نے سانپ کے ڈسنے کے واقعہ کو اپنی سالگرہ پر اثر انداز نہیں ہونے دیا اور پنویل فارم ہاؤس میں ہی اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔
Comments are closed.