بگ بیش لیگ، فخر زمان کا برسبین ہیٹ سے معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش میں برسبین ہیٹ سے معاہدہ طے پاگیا۔

قومی کرکٹر کی آسٹریلیا روانگی ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے فخر زمان حالیہ سیزن میں بگ بیش کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے، اس سے قبل شاداب خان سڈنی سکسرز ، حارث رؤف میلبرن اسٹارز ، محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال بھی آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ میں شریک ہیں۔

میلبرن اسٹارز نے پرتھ اسکروچرز کے آج ہونے والے میچ کوویڈ-19 کیس سامنے آنے کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے

دوسری جانب کوویڈ-19 کے باعث آسٹریلیا میں مسلسل ایک ہفتہ نہ ہونے کی وجہ سے قومی کرکٹرز ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شامل نہیں ہوسکیں گے جبکہ انہیں الگ ڈریسنگ روم میں رکھا جائے گا

Comments are closed.