کراچی :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔
نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ سال سے مہنگا ثابت ہوا اورپھرکہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 خوش حالی کا سال ہوگا اب 2022 آگیا خوشحالی کا دعویٰ کہاں گیا۔ بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کیاجائے ۔
Comments are closed.