عوام کے منتخب نمائندوں نے کتنا انکم ٹیکس دیا،تفصیلات جاری

 اسلام آباد: ایف بی آر نے سال 2019 میں انکم ٹیکس جمع کرانے والے اراکین کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔80 سینیٹرز، 312 اراکین قومی اسمبلی اور 611 صوبائی اسمبلی کے اراکین نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔وزیراعظم عمران خان نے 98 لاکھ 54 ہزار 959 روپے ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 71 لاکھ 5 ہزار روپے ، آصف علی زرداری نے 22 لاکھ 18 ہزار 229 روپے ،، بلاول بھٹو نے 5 لاکھ 35ہزار 245 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 99 ہزار روپے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے 40 ہزار 913 روپے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 5 لاکھ55 ہزار 794 روپے، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی ٰنے 9 لاکھ 32 ہزار 835 روپے اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے7لاکھ 13ہزار769روپےٹیکس ادا کیا، سندھ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے14کروڑ7لاکھ 49ہزارروپےٹیکس دیا۔

وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے 66 ہزار 258 روپے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 99 ہزار 758 روپے، وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجونے10لاکھ 61ہزار777روپے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صرف 2 ہزار انکم ٹیکس ادا کیا، وزیر خزانہ شوکت ترین نے 2 کروڑ 66 لاکھ روپے ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 1 لاکھ 36 ہزار 808 روپے، ‏وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے 8لاکھ 51 ہزار955روپے،وفاقی وزیر اسد عمر نے 42 لاکھ 72 ہزار، وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی 7 لاکھ 84 ہزار روپے، وزیر قانون فروغ نسیم نے 42 لاکھ 85 ہزار 201 روپے ، وزیر دفاع پرویز خٹک نے 12 لاکھ 57 ہزار 461 روپے اور مونس الہیٰ نے 65 لاکھ 34 ہزار 251 روپے ٹیکس ادا کیا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے 86 ہزار 606 روپے، حماد اظہر نے داتی حیثیت میں 29 ہزار روپے ،ان کی کمپنی نے 1 کروڑ80 لاکھ 59 ہزار، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 5 لاکھ 57 ہزار 450 روپے جبکہ غلام سرور خان نے 12 لاکھ 11 ہزار 661 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔احسن اقبال نے 55 ہزار 656 روپے، رانا ثنا اللہ نے 29 لاکھ 94 ہزار 713 روپے، سردار ایاز صادق نے 4 لاکھ 85 ہزار 270 روپے ،شیریں رحمان نے 9 لاکھ 40 ہزار روپے ، سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے 49 لاکھ روپے ، سینیٹر فیصل واوڈا نے 11 لاکھ 62 ہزار روپے اورسینیٹر طلحہ محمود نے 3 کروڑ 22 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ سینیٹر مولانا عبدلغفور حیدری نے 89 ہزار 479 روپے اور سینیٹر میاں رضا ربانی نے 15 لاکھ 56 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

Comments are closed.