اپوزیشن کے جعلی بیانیے کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائے، وزیراعظم کی ترجمانوں کو ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جعلی بیانیے کا ڈٹ کے مقابلہ کیا جائے اور صحت کارڈز، ہوم فنانسنگ اور احساس پروگرام کے فلاحی منصوبوں کے بارے میں موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔ زرعی پیداوار اور برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ زر مبادلہ کے ذخائیر بھی 25 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے شرکاء کو منی بجٹ پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے کہا کہ فنانس بل کو عوامی سطح پر موثر طریقے سے بتایا نہیں جا سکا، ریفنڈ اور ربیٹ کے بارے میں عوامی کنفیوژن کو دور کیا جائے، زرعی پیداوار اور برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ زر مبادلہ کے ذخائیر بھی 25 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔ اپوزیشن کے جعلی بیانیے کا ڈٹ کے مقابلہ کیا جائے اور صحت کارڈز، ہوم فنانسنگ اور احساس پروگرام کے فلاحی منصوبوں کے بارے میں بھی موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ 2 ارب روپے کے ٹیکسز کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ بجٹ میں عام عوام کا خیال رکھ کر پُر تعیش اشیاء پر ٹیکسز کو بڑھایا گیاہے ۔

Comments are closed.