ریاض: سعودی عرب نے ٹیلی کمیونیکیشن سیٹلائٹ جنوبی امریکا میں واقع فرانسیسی گیانا کے” کورو ایئربیس “سے مدار میں بھیج دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایس جی ایس-ون نامی مصنوعی سیارہ پہلا ٹیلی کمیونی کیشن سیٹلائٹ ہے جو مکمل طور پر سعودی عرب کی ملکیت ہے ۔
یہ سیٹلائٹ کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کی ٹیم نے امریکی کمپنی کے تعاون سے تیار کیا ہے۔مصنوعی سیارے کو سعودی عرب میں واقع زمینی اسٹیشنوں کے ذریعے آپریٹ اور کنٹرول کیا جائے گا۔
Comments are closed.