وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیاہے ۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نےاستقبال کیا۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی کردار کو سراہتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ادارے کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزرا ء بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔آئی ایس آئی سیکریٹریٹ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا جس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتِ حال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے آئی ایس آئی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ادارے کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments are closed.