حلقےمیں کنگنارناوت کے گالوں سے زیادہ ہموارسڑکیں بناؤں گا،بھارتی رکن اسمبلی

نئی دہلی : بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے رکن اسمبلی نے اپنے ووٹرز سے وعدہ کیا ہے کہ حلقے میں کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار سڑکیں بنائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی عرفان انصاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں حلقے کےعوام سے نئی سڑکیں بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سڑکیں کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار ہوں گی۔ رکن اسمبلی نے عالمی معیار کی 14 سڑکوں کی تعمیر جلد شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ہموار سڑکیں قبائلی برادری کے بچے اور ریاست کے نوجوان استعمال کریں گے۔

 عرفان انصاری پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہین تاہم حال ہی میں انہوں کورونا وباءکے دوران ماسک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی سیاست دان اس سے قبل بھی سڑکوں کی تعمیر کے معیار کو اداکاراؤں کے گالوں سے تشبیہ دے چکے ہیں۔ راجستھان کے وزیر راجندر سنگھ نے بھی ایک کھلی کچہری میں حکام کو یہ ہدایت دی تھی کہ میرے حلقے کی سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہونی چاہییں۔

اس سے قبل مہاراشٹر کے وزیر اور شیو سینا کے رہنما گلاب راؤ پاٹل نے اپنے حلقے میں سڑکوں کی ہمواری کا موازنہ ماضی کی ناموراداکارہ ہیما مالنی کے گالوں سے کیا تھا جس پر تنازع کھڑا ہونے پر وزیر نے معذرت کی تھی۔

  

 

Comments are closed.