آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل مقدمے مسترد کر دی

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا تھا، بعد ازاں نواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کر دی تھی۔میڈیا رپورٹس کے  آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے  سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے سربین ٹینس اسٹار کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل مسترد ہونے پرجوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کر دیاجائے گا اور وہ آسٹریلین اوپن میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے اور عدالتی حکم کے مطابق جوکووچ ملک سے باہر جانے تک حراست میں رہیں گے۔

سربیا کے نوکوواک جوکووچ کوویڈ ویکسین لگوائے بغیر آسٹریلیا پہنچے تھے آسٹریلین بارڈر فورس نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نوواک جوکووچ کو حراست میں لیا تھا پہلی بار ٹینس اسٹار کا ویزا بارڈر فورس نے منسوخ کیا عدالت نے نوواک جوکووچ کا ویزا بحال کر دیا تھا تاہم تین دن بعد آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر نے جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کر دیا

قومی امکان تھا کہ  اگر جوکووچ  آسٹریلین اوپن کھیلتے تو  21  فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ بنا پاتے، 20 گرینڈ سلم کے ساتھ وہ رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کے ہم پلہ ہیں، نڈال اور فیڈرر سے آگے نکلنے کے لیے جوکووچ کو ایک اور ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔

Comments are closed.