جسٹس عمر عطاء بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی تھی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس گلزار احمد، یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے جس کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال کی تعیناتی 2 فروری 2022 سے موثر ہوگی اور وہ 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے۔

جسٹس عمر عطابندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔۔ابتدائی اورثانوی تعلیم پاکستان میں حاصل کرنے کے بعد امریکہ کے کولمبیا یونورسٹی سے معاشیات میں بیچلر اور کیمبرج یونیرورسٹی برطانیہ سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد بیرسٹر بن گئے۔ 1983 میں بطور وکیل لاہور میں کام کا آغاز کیا اور چند سالوں بعد سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 2004 میں بطور لاہور ہائیکورٹ جج تعیناتی ہوئی ۔ 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے ججز میں اپنا نام شامل کیا۔

2014 میں سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے تو کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے۔ عمران خان کو اہل صادق امین ، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دینے والے بینچ میں شامل رہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے والے دس رکنی لارجر بئنچ اوربرطرف ملازمین کی بحالی کا فیصلہ دینے والے بینچ کے سربراہ رہنے سمیت ڈسکہ الیکشن دھاندلی کیس اور سینٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ رہے۔

Comments are closed.