سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

 راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے د و دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت غیور اور بہاوالدین کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیاگیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت غیور اور بہاوالدین کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

Comments are closed.