تشدد کا نشانہ بننے والے میاں بیوی سیاح نہیں،مقامی تھے،آزادکشمیرپولیس

 مظفرآباد: آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں لنگرپورہ کے مقام پر میاں بیوی پر تشدد کرنے والے تینوں افراد کو پولیس نے بارہ گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

میاں بیوی پر تشدد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ نوجوان کار میں سوار ایک مرد اور اور اس کے ساتھ بیٹھی خاتون کو تھپڑ مار رہے ہیں اور پیسوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ایک شخص مرد کو کار سے گھسیٹ کر باہر نکالتا ہے اورخود گاڑی کے اندر داخل ہو کر خاتون سے موبائل اور قیمتی اشیا چھین لیتا ہے، جب کہ گاڑی کی چابی بھی نکال لیتے ہیں۔ واقعے میں ملوث افراد میں شامل ایک شخص ویڈیو بھی بنارہا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش اور ان سے برآمد ہونے والے موبائل فونز سے معلوم  ہواہے کہ  تشدد کا نشانہ  بننے والا جوڑا سیاح نہیں بلکہ مقامی باشندے ہیں،تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات  کی جا رہی ہیں۔

Comments are closed.