لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال لے جاکر ان کی تضحیک کی جارہی ہے۔نوازشریف صاحب سے اس طرح کی تضحیک برداشت نہیں کرسکتے۔
تین بار وزیراعظم رہنے والے کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیاجارہا ہے، سروسز اسپتال میں نوازشریف کو رکھا گیا جو دل کا اسپتال نہیں،نوازشریف کو صحت کے کچھ پرانے مسائل تھے،کچھ نئی ڈویلپمنٹس ہوئی تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ 5روز تک کیا کرتا رہا، نواز شریف کو جیل سے لے کر یہ خود آئے تھے، بورڈ بنا بنا کر ان کی صحت کے معاملے پر تضحیک کی گئی۔
مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر ابہام حکومتی کارندوں نے پیدا کیا، چاروں بورڈ ز نے کہا کہ نواز شریف کو عارضہ قلب کے اسپتال منتقل کیا جانا چاہئے۔
Comments are closed.