اسلام آباد:این سی او سی نے مساجد اورعبادتگاہوں کے لیے ضروری کوروناپروٹوکول کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔مساجدمیں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت ہوگی جبکہ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا بھی لازم قرار دیاگیاہے ۔این سی او سی نے کہاہے کہ جمعہ کی نماز کا خطبہ بھی مختصر رکھا جائے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ کیاگیا۔ین سی او سی کے مطابق مساجد اورعبادت گاہوں میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت ہوگی جبکہ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا بھی لازم قرار دیاگیاہے ۔ نمازی گھر سے وضوکرکے مساجد آئیں اورنماز کے دوران 6فٹ کا فاصلہ رکھا جاے گا ۔ بزرگ اور بیمار افراد گھر پر ہی نماز ادا کریں جبکہ مساجد کی انتظامیہ قالین ہٹا دے اور فرش پر نماز ادا کی جائے ۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ وینٹی لیشن کے لیے مساجد کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں جبکہ جمعہ کی نماز کا خطبہ بھی مختصر رکھا جائے۔
Comments are closed.