مظفرآباد: کشمیر کونسل الیکشن میں پاکستان تحریک ا نصاف کے امیدوار سردار سیاب خالد اور پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ملک محمد حنیف آزاد جموں وکشمیر کونسل کے ممبر منتخب ہوگئے ۔
تحریک انصاف کے امیدوار سردار سیاب خالد نے 31 ووٹ جبکہ مسلم لیگ نون کے امیدوار ملک محمد حنیف جنھیں پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی حمایت حاصل تھی 19 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔تحریک انصاف کے ایک نامزد امیدوار اصغر قریشی اور توصیف عباسی کو مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر کر دیاگیا۔
تحریک انصاف اپنے ایک ٹکٹ ہولڈر اصغر قریشی کا جتوانے میں ناکام ہو گئی۔ اصغر قریشی کو وفاق کیساتھ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کی حمایت بھی حاصل تھی جبکہ پارٹی صدر اور سینئیر موسٹ وزیرسردار تنویر الیاس کے امیدوار راولاکوٹ سے الیکشن کے دوران پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سردار سیاب خالف تھے۔

پولنگ کے وقت اصغر قریشی تحریک انصاف کے اول امیدوار تھے تاہم پارٹی صدرسردار تنویر الیاس کی مخالف کے باعث آخری وقت میں انہیں باہر کر دیاگیا اور تمام حکومتی اراکین نے سردار سیاب خالد کو ووٹ ڈالے۔
Comments are closed.